UKHSA کون ہے؟
یو کے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی (UK Health Security Agency) برطانیہ کی ایک سرکاری ایجنسی ہے جو پورے انگلینڈ کی سطح پر عوامی صحت کے تحفظ اور متعدی امراض سے متعلق اہلیت کے لیے اپریل 2021 سے ذمہ دار ہے۔
ہم لوگ یہ مطالعہ کیوں کر رہے ہیں؟
کسی بھی ایک وقت میں بہت ساری مختلف اقسام کے مائکروبس ہمارے جسموں کے اندر اور ان کے اوپر موجود ہوتے ہیں۔ ہم لوگ مختلف مائکروبس ان جگہوں سے لے آتے ہیں جن کا ہم دورہ کرتے ہیں، ان چیزوں سے جنہیں ہم چھوتے ہیں، جیسے جانور، اور ان چیزوں سے جنہیں ہم کھاتے ہیں۔ اور جب ہم اینٹی بائیوٹکس لیتے ہیں تو جو بیکٹیریا ہماری آنتوں اور جلد میں ہوتا ہے وہ بعض اوقات اینٹی بائیوٹکس کے تئیں مزاحم ہو جاتا ہے۔ کیوں کہ یہ بیکٹیریا بعض اوقات بیماری کا باعث ہو سکتے ہیں اگر وہ آنت یا جلد سے جسم کے دیگر حصّوں میں منتقل ہو جاتے ہیں، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ مختلف اقسام کے بیکٹیریا کتنے عام ہیں اور اگر بیرون ملک وقت گزارا گیا ہے تو اینٹی بائیوٹکس، ہسپتال کے دورے یا دیگر چیزیں ان کا شکار ہونے کے ہمارے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔ ان مائکروبس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.gov.uk/government/news/new-study-launched-to-assess-levels-of-antimicrobial-resistance-in-healthy-people
مجھے کیوں منتخب کیا گیا ہے؟
Basis ریسرچ اور DRGریسرچ، دو تحقیقی کمپنیاں، UKHSA کی طرف سے اس مطالعہ کے ایسے شرکت کنندگان کی بھرتی کر رہی ہیں جن کی عمر 18 برس یا اس سے زیادہ ہے۔ اگر ڈاک سے رابطہ کیے جانے کے بعد آپ اس ویب سائٹ پر آتے ہیں تو آپ کو اتفاقی طور پر ڈاک پتوں کے عوامی طور پر دستیاب ریکارڈ کا استعمال کرتے ہوئے پورے انگلینڈ کی عوام میں سے منتخب کیا گیا ہے۔
میرے نمونوں کی جانچ کس لیے کی جائے گی؟
آپ کے نمونوں کی جانچ اینٹی بائیوٹک مزاحم مائکروبس کی موجودگی کے لیے کی جائے گی: ایکسپینڈیڈ-اسپیکٹرم بیٹا-لیکٹامیز (Extended-Spectrum Beta-Lactamase) (ESBL)کی افزائش کرنے والے گرام-نگیٹیوز، کارباپینیمیز کی افزائش کرنے والے عضویات (Carbapenemase Producing organisms) (CPOs)، وینکومائِسن کی افزائش کرنے والے اینٹیروکوکی (Vancomycin Producing Enterococci) (VRE)، میتھیسلین (Methicillin) مزاحم/ حساس اسٹیفائیلوکوکس اوریئس (Staphylococcus aureus) (MRSA/MSSA)اور کینڈیڈا اوریس (Candida auris)؛ اور گروپ اے اسٹریپٹوکوکس (Streptococcus) کی موجودگی۔ آپ کے نمونوں کی جانچ کسی بیماری کے لیے نہیں کی جائے گی۔ آپ کے نمونوں سے علیحدہ کیے گئے مائکروبس کا استعمال مستقبل کے لیے ضروری مطالعوں کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے اگر آپ اس کے لیے رضامندی دیتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج کا کیا ہوگا؟
نتائج کی ایک رپورٹ عوامی صحت کے پیشہ وروں کے ساتھ شیئر کی جائے گی اور نتائج کی رپورٹ کسی طبی رسالے میں شائع ہو سکتی ہے، تاہم شائع ہونے والے کسی بھی نتائج میں آپ کی شناخت نہیں کی جائے گی۔
ان رپورٹوں میں تمام تر ڈیٹا کو اجتماعی طور پر پیش کیا جائے گا اور ان میں کسی کی شناخت ذکر نہیں ہوگی۔ اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ آپ کے نتائج اس طرح استعمال کیے جائیں تو آپ کے لیے حصّہ لینا لازمی نہیں ہے۔
· مطالعہ کے دوران آپ کے بارے میں اکٹھا کردہ ساری معلومات کو سختی کے ساتھ خفیہ رکھا جائے گا۔ UKHSA، کس طرح آپ کی معلومات استعمال کی جا سکتی ہیں اور اپنی جانکاری کے حقوق کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرمUKHSAکا رازداری سے متعلق نوٹس ملاحظہ کریں۔
· شخصی ڈیٹا سے متعلق جملہ کارروائیاں ڈیٹا تحفظ کے قانون مجریہ 2018 کے مطابق ہوں گی۔
· صرف آپ کے نمونوں سے علیحدہ کردہ مائیکروبس کو ہی لیباریٹری میں اسٹور کیا جائے گا اور ہر تین سال پر ان کی تشخیص کی جائے گی۔ انہیں کسی بھی ایسی معلومات کے ساتھ ذخیرہ نہیں کیا جائے گا جن سے آپ کی شناخت ہوتی ہو۔ آپ کے باقی نمونے ضائع کر دیے جائیں گے۔
· آپ کے نمونوں کی جانچ کسی بیماری کے لیے نہیں کی جائے گی۔
ہم لوگ انفرادی نتائج کا اشتراک شرکت کنندگان کے ساتھ نہیں کر پائيں گے لیکن اگر آپ مجموعی نتائج والی حتمی رپورٹ کی کوئی نقل چاہتے ہوں تو براہ کرم مطالعہ سربراہ کو ای میل کریں: TARGETantibiotics@ukhsa.gov.uk
کیا میرے لیے حصّہ لینا ضروری ہے؟
نہیں – اس تحقیقی مطالعہ میں شرکت کلی طور پر رضاکارانہ ہے۔
اس کے علاوہ آپ کبھی بھی ہیلپ لائن کو کال کر کے، آپ کو ارسال کردہ رضامندی سلپ کی تنسیخ نمونوں کے ساتھ واپس بھیج کر یا TARGETantibiotics@ukhsa.gov.uk پر ای میل کر کے کبھی بھی مطالعہ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ یہ آپ کے تمام سروے رسپانسز کو تجزیے سے نکال دیے جانے اور نمونوں کو ضائع کر دیے جانے کو یقینی بنائے گا۔ اگر آپ نے کوئی نمونہ جمع کر دیا ہے لیکن اس کے بعد اپنی رضامندی منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو اب بھی شکریہ کے طور پر £50کا Love2shopواؤچر دیا جائے گا۔ اگر مطالعہ کی رپورٹ آپ کے رضامندی منسوخ کرنے سے پہلے شائع کی جا چکی ہے تو آپ کا نمونہ ضائع کر دیا جائے گا مگر آپ کے نتائج اب بھی رپورٹ کے تجزیہ میں شامل کیے جائیں گے (مگر آپ کی شناخت ممکن نہیں ہوگی)۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ وہ واحد طریقہ جس کے ذریعہ ہم آپ کی شناخت کرنے اور آپ کے ڈیٹا کو ہٹانے کے قابل ہوں گے وہ آپ کی UID کی معرفت ہے۔ باہر ہونے کی کسی بھی درخواست میں آپ کی UID مذکور ہونا لازمی ہے۔
مجھے میرا NHS نمبر کیسے ملے گا؟
اپنا NHS نمبر معلوم کرنے کے لیے آپ https://www.nhs.uk/nhs-services/online-services/find-nhs-number/ پر جا کر ہدایات کی تعمیل کر سکتے ہیں۔
متبادل طور پر آپ:
· اسے NHS سے موصول شدہ کسی بھی خط پر تلاش کر سکتے ہیں، جیسے ڈاکٹر کا کوئی نسخہ یا اپائنٹمنٹ کا خط
· اپنی جی پی سرجری کو کال کرکے ان سے اپنا نمبر معلوم کر سکتے ہیں
مجھے ادائیگی کس طرح کی جائے گی؟
اگر آپ سوالنامہ مکمل کرتے ہیں (آن لائن یا ہیلپ ڈیسک کو کال کرکے) اور مقررہ مدت٭ کے اندر درست نمونے واپس کرتے ہیں، تو نمونوں کی تصدیق ہونے کے بعد کام کاج کے 5 دنوں کے اندر آپ کو £50 کے Love2Shopواؤچر کا ایک لنک بھیجا جائے گا۔ اس کا استعمال متعدد اسٹورز، ریسٹوراں اور سیاحتی مقامات پر کیا جا سکتا ہے۔
* براہ کرم نمونے مفت ڈاک واپسی کے لیبل کا استعمال کرتے ہوئے بذریعہ پوسٹ آفس یا پوسٹ باکس اپنا کٹ موصول کرنے کے بعد 5 دنوں کے اندر، اور اپنے نمونے حاصل کرنے کے بعد 12 گھنٹوں کے اندر واپس کریں۔
اگر مطالعہ کے بارے میں میرے پاس کوئی شکایت ہو تو کیا کروں؟
اگر مطالعہ کے بارے میں آپ کے پاس کوئی شکایت ہو تو براہ کرم ای میل کریں: randd.office@ukhsa.gov.uk
مطالعہ کا جائزہ کس نے لیا ہے؟
آپ کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کی طرف سے انجام دی جانے والی تمام تر تحقیقات کا جائزہ لوگوں کے ایک خود مختار گروپ کے ذریعہ لیا جاتا ہے جسے تحقیقی اخلاقیات کمیٹی کہا جاتا ہے۔ UKHSAریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ پریکٹس ایتھکس اور گورنینس گروپ (UKHSA REGG) نے اس مطالعہ کا جائزہ لے کر اس کے حق میں اپنی رائے دی ہے۔
کیا حصّہ لینے کے کوئی نقصانات ہیں؟
اگرچہ سوالنامہ مکمل کرنے میں آپ کا تھوڑا وقت (تقریباً 10 منٹ) لگے گا اور نمونے اکٹھے کرنے ہوں گے، اس مطالعہ میں حصّہ لینے کے کوئی نقصانات نہیں ہیں۔ درحقیقت، ہم جو نتائج اکٹھا کریں گے ان سے NHSکو انفیکشنز کو کنٹرول کرنے اور ان کا علاج کرنے میں مدد ملے گی جو کہ بعض اوقات درپیش ہو سکتے ہیں اگر مائکروبس آنتوں سے جسم کے دیگر حصّہ میں منتقل ہو جاتے ہیں۔
مدد کے لیے میں کن سے رابطہ کر سکتا ہوں؟
مزید معلومات کے لیے، بشمول کسی سوال کے جو اس تحقیقی مطالعہ کے تعلق سے آپ کے پاس ہو سکتے ہیں، آپ ذیل کے پتے پر ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں:
· مفت فون8584 296 0808
اگر آپ اس تحقیقی مطالعہ کی قانونی حیثیت کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں تو آپ UKHSAکو 889 0098 0800 پر کال کر سکتے ہیں جو اس کی درستگی کی تصدیق کرنے کے قابل ہوگی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کے پاس وہ تمام معلومات ہیں جن کی آپ کو اس بابت فیصلہ کرنے کے لیے ضرورت ہے کہ آیا آپ حصّہ لینا چاہتے ہیں، لیکن اگر نہیں تو براہ کرم ہماری ہیلپ لائن ضرور استعمال کریں۔
رازدای سے متعلق ہماری پالیسی کا مطالعہ کرنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں [https://www.basisresearch.com/research-respondent-privacy-notice]
Copyright © 2023 AMRIC - All Rights Reserved.
We use cookies to analyze website traffic and optimize your website experience. By accepting our use of cookies, your data will be aggregated with all other user data.