خوش آمدید! یو کے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی (UKHSA) کی طرف سے کمیونٹی میں اینٹی بائیوٹک مزاحم
مائکروبس پر ہمارے ملک گیر AMRIC مطالعہ میں حصّہ لینے کے لیے آپ کا شکریہ۔
مائکروبس (بیکٹیریا، وائرسں اور پھپھوندیاں) روزمرہ زندگی کا حصّہ ہیں۔ بہت سارے مائکروبس نقصان دہ نہیں ہوتے اور
کچھ تو صحت مند برقرار رہنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ مائکروبس کی صرف ایک معمولی مقدار کے بارے میں معلوم
ہے کہ وہ انفیکشن کا باعث ہوتی ہے۔ بد قسمتی سے، کچھ بیکٹیریا اینٹی بائیوٹکس کے تئیں مزاحم ہو گئے ہیں اور یہ
معاشرے میں صحت مند لوگوں میں پھیل سکتے ہیں۔ UKHSA اس بات کا پتہ لگانے کے لیے کوشاں ہے کہ وہ کون سے
عوامل ہیں جو کچھ لوگوں کو اپنے جسم کے اندر اور اوپر ان اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریا کا شکار ہونے کے امکان کو
بڑھا دیتے ہیں۔ اس مطالعہ کے نتائج نگہداشت کی تنظیموں، جیسے NHS کی انفیکشنز پر قابو پانے اور ان کا علاج کرنے
میں مدد کریں گے۔ اس کو انجام دینے کے بعد ہمارے پاس اس بابت ایک بہتر سمجھ ہو سکتی ہے کہ عوام کا تحفظ کیسے کیا
جائے۔
اگر آپ اس کو کسی اور زبان میں پڑھنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اس صفحہ کے اوپری حصّہ میں دیے گئے آپشنز سے منتخب
کریں۔
جاری رہنے سے پہلے، براہ کرم ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs) کو پڑھیں جو مطالعہ کے بارے میں زیادہ
تفصیل سے وضاحت کرتا ہے
قدم بہ قدم رہنمائی:
1. رضامندی فارم اور آن لائن سروے مکمل کریں (یہ ایک نئے ونڈو میں شروع ہوگا اور اس کا لنک صفحہ کے
اخیر میں حاصل کیا جا سکتا ہے)
سب سے پہلے آپ سے اس ملک گیر مطالعہ میں حصّہ لینے کے لیے اپنی رضامندی فراہم کرنے کو کہا جائے گا اور پھر اس کے بعد
ایک مختصر سروے ہوگا۔ اس میں آپ کے تقریباً 10 منٹ لگیں گے اور اسے لازمی طور پر ایک ہی نشست میں مکمل کیا جانا چاہیے،
لہذا براہ کرم واپس جانے یا صفحہ کو ریفریش کرنے کی کوشش نہ کریں۔
اس کے حصّہ کے طور پر آپ کو اپنی وہ منفرد آئی ڈی درج کرنی ہوگی جو ہم نے شروعاتی پوسٹل لیٹر میں فراہم کی تھی – اگر یہ آپ
کے پاس موجود نہ ہو تو براہ کرم اسے ابھی جاری رہنے سے پہلے تلاش کریں (یا متبادل طور پر آپ ہیلپ لائن کو کال کر سکتے ہیں
اور پھر ہم آپ کی مدد کر پائيں گے)۔
آپ کو ہمیں گھر کا ایک درست پتہ (انگلینڈ میں) فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا تاکہ کٹس ارسال کیے جا سکیں، نیز شکرانہ کے طور
پر £50 کے Love2Shop کے واؤچر لیے ایک ای میل پتہ۔
بعد ازاں ہم آپ کا NHS نمبر درج کرنے کے لیے ایک لنک کی طرف آپ کی رہنمائی کریں گے UKHSA جس کی ہوسٹ ہے۔ اس کا
استعمال آپ کے جی پی ریکارڈز کی کسی بھی ایسے اینٹی بائیوٹک کی تفصیلات کی جانچ کرنے کے لیے کیا جائے گا جو آپ کو تجویز
کی گئی ہیں جو ناک اور آنت میں مختلف اینٹی بائیوٹک مزاحم مائکروبس کا باعث ہو سکتی ہیں۔ آپ کے لیے اپنا NHS نمبر فراہم کرنا
لازمی نہیں ہے اور اس سے اس بات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ آیا آپ کو £50 کا Love2Shop واؤچر موصول ہوتا ہے۔
2. آپ کے رضامندی فارم اور 10 منٹوں والا سروے مکمل کر لینے کے بعد، ہم آپ کو 3 آسان ڈیوائسز (ایک پاخانہ
(ٹٹی) کا نمونہ جمع کرنے کا برتن؛ ایک ناک (نیزل) اور حلق کا سواب؛ اور ایک سرین کا سواب) بذریعہ ڈاک آپ
کے استعمال کرنے اور پھر واپس ہمارے لیب کو ارسال کرنے کے لیے بھیج دیں گے (ایک مفت ڈاک والے لفافے
کا استعمال کرتے ہوئے)۔
ہماری گزارش ہے کہ آپ اپنے نمونے اپنی کٹ موصول کرنے کے بعد 5 دنوں کے اندر، اور اپنے نمونے لینے کے بعد 12 گھنٹوں کے
اندر واپس کر دیں۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ ٹریکڈ ڈلیوری کو یقینی بنانے کے لیے ہماری گزارش ہے کہ آپ یا تو اپنے نمونے پوسٹ
آفس کی معرفت یا کسی پوسٹ باکس کے ذریعہ واپس بھیجیں (اور یقینی بنائيں کہ مفت ڈاک واپسی کا لیبل لگا ہوا ہو)۔ اگر آپ پوسٹ
آفس یا پوسٹ باکس جانے کے قابل نہ ہوں، یا آپ حصّہ لینا نہ چاہتے ہوں تو آپ کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے – اگر آپ
ہمارے شروعاتی دعوت نامہ کا جواب نہیں دیتے ہیں تو ہم آپ سے مطالعہ میں آپ کی شرکت کے تعلق سے رابطہ نہیں کریں گے۔
3. درست نمونے موصول ہونے کے بعد (یعنی ہم نے آپ سے اتنا نمونہ حاصل کر لیا ہو کہ جانچ کو انجام دے
سکیں) ہم آپ کو £50 کا ایک Love2Shop واؤچر آپ کے حصّہ لینے کے شکریہ کے طور پر ارسال کریں
گے۔
اگر آپ رضامندی دے کر حصّہ لینے کے بعد مطالعہ سے باہر ہونا چاہتے ہیں تو براہ کرم فارم میں درج پتے پر ڈاک سے یا
TARGETantibiotics@ukhsa.gov.uk پر ای میل بھیج کر اپنا دستخط شدہ رضامندی فارم کی تنسیخ واپس بھیج دیں۔
اس کام کی انجام دہی کے لیے آپ کو UID فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔
یہ آپ کے تمام سروے رسپانسز کو تجزیے سے نکال دیے جانے کو یقینی بنائے گا۔
براہ کرم رضامندی فارم اور آن لائن سروے میں جاری رہنے کے لیے ذیل میں کلک کریں
اگر آپ اس کو فون پر ہمارے ہیلپ ڈسک کی مدد سے (انگریزی میں) مکمل کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم انہیں
8584 296 0808 پر کال کریں۔
Copyright © 2023 AMRIC - All Rights Reserved.
We use cookies to analyze website traffic and optimize your website experience. By accepting our use of cookies, your data will be aggregated with all other user data.